سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ

سچ ٹی وی  |  Nov 20, 2024

بین الاقوامی بلین مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 2631 ڈالر کی سطح پرآگئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ کردو لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے دو لاکھ 35 ہزار 168 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ دو روز بھی مسلسل اضافہ ہوا تھا، گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت میں 36 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت میں 3600 روپے بڑھ گئے تھے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More