اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے،وفاقی وزیر خزانہ

ہم نیوز  |  Nov 24, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نے نقصانات سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے ،اندازے کے مطابق جی ڈی پی کو 144 ارب کا نقصان ہوتا ہے،آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔

پی ٹی آئی کا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ،اسلام آباد میں سکیورٹی انتہائی سخت،سینکڑوں کارکن گرفتار

احتجاج کےباعث برآمدا ت میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے3ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صرف وفاق کا یومیہ نقصان190ارب روپے ہے، صوبائی نقصانات زیادہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More