جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ہم نیوز  |  Nov 26, 2024

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت میں عمر ایوب خان کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے عمر ایوب پیش نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمر ایوب خان کو ایک پیشی کے لیے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے عمر ایوب خان کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More