سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی

ہم نیوز  |  Nov 26, 2024

سونا کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

فی تولہ سونا 2 لاکھ 74ہزار300 روپےکا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 3 ہزار515 روپےسستاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار168 روپے ہوگئی۔

وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل پر نوٹس لے لیا

کس ملک کے پاس کتنا سونا ہے؟

دنیا میں سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ امریکہ کے پاس ہے، اس کی تجوریوں میں 8133 ٹن سونا رکھا ہے،دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے پاس 3351 ٹن سونا ہے، 2452 ٹن سونے کے ساتھ اٹلی تیسرا سب سے زیادہ سونے کا ذخیرہ رکھنے والا ملک ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

چوتھے نمبر پر فرانس ہے جس کے پاس 2437 ٹن سونا ہے، اسی طرح روس کے پاس 2336 ٹن سونا ہے،انڈیا کی طرح چین بھی اب تیزی سے سونا خرید رہا ہے اس کے پاس اس وقت 2264 ٹن سونا ہے۔ 855 ٹن کے ساتھ انڈیا اس فہرست میں اب چاپان سے اوپر ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ جاپان کے پاس 846 ٹن سونا ہے۔

نیدرلینڈز کے ریزرو میں 612 ٹن اور ترکی کے پاس 586 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More