ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل سیاسی ٹرائل کی کلاسک مثال ہے، جسٹس منصور علی شاہ

ہم نیوز  |  Nov 26, 2024

جسٹس منصور علی شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کیخلاف صدارتی ریفرنس میں اضافی نوٹ جاری کیا ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا ہے ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل سیاسی ٹرائل کی کلاسک مثال ہے،ذوالفقارعلی بھٹو کیس میں تفتیش کی منظوری غیر قانونی طور پر دی گئی،سیاسی ٹرائل میں من پسند نتائج کیلئے غیر شفاف طریقے آزمائے جاتے ہیں۔

حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان

سیاسی ٹرائل میں عموماً سابق اتحادیوں کو ہی گواہ بنایا جاتا ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے خود کہا تھا آئین کی چھتری تلے ہی عدلیہ آزاد رہ سکتی ہے،بھٹو نے کہا تھا صحرا میں پھول نہیں کھل سکتے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے اضافی نوٹ میں مزید کہا آمرانہ دور میں اصل طاقت جج کا عہدے پر فائز رہنا نہیں آزادی کو قائم رکھنا ہے ،جسٹس دراب پٹیل نے بھٹو کیس میں جرات مندی سے اختلاف کیا۔

پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی

دراب پٹیل نے ضیاکے جاری کردہ عبوری آئین کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا،سمجھوتہ کرنے کی میراث چھوڑنے کی بجائے عہدہ کھودینا چھوٹی سی قربانی ہے۔

جج کی بہادری کا اندازہ بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنےسے لگایا جا سکتا ہے،جج کی بہادری کا اندازہ مداخلت کیخلاف ثابت قدم رہنے سے لگایا جا سکتا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کی کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل

آمرانہ مداخلت کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کیلئے مہلک ہو سکتی ہے،دراندازیوں کی فوری مزاحمت اور اصلاح کی جانی چاہیے،عدلیہ کا کردار انصاف کا دفاع کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More