زمین کی گردش سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Nov 28, 2024

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانوں نے زمین کی گردش کو وسیع پیمانے پر متاثر کیا ہے۔

جنوبی کوریا میں کی گئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بڑے پیمانے پر کھینچا گیا زمینی پانی زمین کے محور کو جھکانے کا سبب بن رہا ہے، 1993ء سے اب تک زمین کا محور تقریباً 31.5 انچ تک جھک گیا ہے۔

جیو فزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کس طرح انسانی سرگرمیاں خاص طور پر زمین سے پانی کھینچنے کی وجہ سے زمین کی گردش متاثر ہو رہی ہے۔

اس تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ زمینی پانی کا بڑے پیمانے پر اخراج زمین کے محور کو جھکانے کا سبب بن رہا ہے اور 1993ء کے بعد سے اب تک زمین کا محور تقریباً 31.5 انچ تک جھکا ہے۔

سیول نیشنل یونیورسٹی کے جیو فزیکسٹ اور اس تحقیق کے سربراہ کی ویون سیو نے بتایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے ہونے والی زمینی پانی کی تقسیم زمین کی گردش پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمیں زمین کی گردش میں آنے والی تبدیلی کی وجہ پتہ چل گئی ہے لیکن زمین کے ایک باشندے اور ایک باپ ہونے کی حیثیت سے مجھے تشویش ہے کہ زمینی پانی کا کھنچاؤ بھی سمندر کی سطح میں اضافے کا ایک ذریعہ ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 1993ء کے بعد سے اب تک شمالی امریکا کے مغرب اور شمال مغربی بھارت میں زمین سے سب سے زیادہ پانی کھینچا گیا اور یہ دونوں علاقے وسطی عرضِ بلد پر واقع ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More