ڈی چوک احتجاج کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دھرنے میں ناکامی پرعلی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی میں تلخی ہوئی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورنے پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس میں بشریٰ بی بی کوجواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں کسی اورکے نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی تباہی کی وجہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض ہیں ، فیصل واوڈا
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کور کمیٹی کے ممبران کی مرکزی قیادت پر شدید تنقید کی گئی، کارکن نہ نکالنے پر کور کمیٹی ممبران عارف علوی پر برس پڑے۔
بشریٰ بی بی سابق صدرکے حق بول پڑیں، عارف علوی کی حمایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا بشریٰ بی بی پر برہم ہوئے۔
اسد قیصر نے خود کے چیئرمین پی ٹی آئی نامزد ہونے کی تردید کر دی
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے شوکت یوسفزئی کے بیان پر ناراضگی کا اظہارکیا، سابق اسپیکرمشتاق غنی بھی شوکت یوسفزئی کی حمایت میں آ گئے۔
ممبران کا قیادت سے سوال کیا گیا کہ کون کارکنوں کو لیڈ کریگا، یہ فیصلہ قافلہ نکلنے سے پہلے کیوں نہیں ہوا؟