پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، شہباز شریف

ہم نیوز  |  Dec 03, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلیے اقدامات کرے۔

ریاض میں منعقدہ ون واٹر کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ کرنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے، پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے، سیلاب نے 2022 میں پاکستان میں تباہی مچائی۔

عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس بنائی جائیگی ، قانون پامال کرنیوالوں کو سزائیں دی جائیں ، شہباز شریف

شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر اقدامات سمیت ویژن 2030 پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More