بابراعظم کے خلاف مبینہ ہراسگی کیس، عدالت کا اہم فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Dec 12, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراسگی کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق کپتان بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراسگی کے مقدمے میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مبینہ ہراسگی کا شکار خاتون بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

بابراعظم کے سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت کی غیر موجودگی میں ان کے جونیئر وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ ’2021‘ سے زیر التوا ہے اور ہر مرتبہ کیس ملتوی کرنے کی درخواست دی جاتی ہے۔ عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا، آپ نے 2021 سے حکمِ امتناعی حاصل کر رکھا ہے اور عدالت میں پیش بھی نہیں ہوتے۔

خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ زنا کا کیس ہے اور بابر اعظم نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی۔ وکیل نے مزید کہا کہ کرکٹر نے خاتون کے 12 لاکھ روپے بھی دینے ہیں۔

عدالت نے بابر اعظم کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کو 16 دسمبر تک ملتوی کر دیا اور مزید سماعت کے لیے کیس کی فائل جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بھیجنے کی سفارش کی ہے۔

خیال رہے کہ یہ مقدمہ جسٹس وحید خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا، جس میں عدالت نے بابر اعظم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے فیصلے پر پہلے سے جاری حکمِ امتناعی برقرار رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More