ریٹائرڈ بھارتی کرکٹر کی پینشن شاہد آفریدی سے بھی کم

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ریٹائرڈ کھلاڑیوں کا پینشن ادا کرتا ہے وہیں بھارتی بورڈ کی جانب سے بھی ان کے سابق کھلاڑیوں کو پینشن کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چونکہ ایک طاقتوراورمالدار کرکٹ بورڈ ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ایک اچھا پینشن دیتا ہوگا مگر حقیقت میں ایسا نہیں۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں، محمد رضوان

شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں ماہانہ 1 لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے کی پنشن ملتی ہے، جو کہ ان کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی اور کامیاب کیریئر کی عکاسی کرتی ہے۔

وہیں بھارتی سابق کرکٹر ونود کامبلی جنہوں نے سن 1990 کی دہائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم میں اہم کردار ادا کیا، تاہم انہیں بی سی سی آئی کی جانب سے صرف ماہانہ 30 ہزار روپے کی پنشن ملتی ہے۔

یہ رقم شاہد آفریدی کی پنشن سے کہیں کم ہے، جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ بھارت میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی مراعات بہت کم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More