مدارس بل میں ترمیم قبول نہیں ، حکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی ، حافظ حمد اللہ

ہم نیوز  |  Dec 18, 2024

جمیعت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ مدارس بل کے معاملے پر حکومت ہار چکی ،مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں۔ پارلیمنٹ بالادستی کا تقاضا ہے، پارلیمنٹ کا منظور کردہ بل قانون تسلیم کیا جائے۔

مدارس رجسٹریشن میں حکومت سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے مزید کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، اب بھی وقت ہے حکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے فیٹف کے حوالے نہ کریں، یا پھر قوم کو بتا دیں کہ ایوان میں فیصلے عوام کے نہیں ، فیٹف کی مرضی سے ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More