مرغی کا گوشت 7 روپے کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ

ہم نیوز  |  Dec 23, 2024

لاہور، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی بڑ ھ گئی۔

آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر 7 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 475 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت 468 روپے کلو تھا۔ گزشتہ روز گوشت کی قیمت میں سات روپے کی کمی ہوئی تھی۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی ایک بار پھر پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے کلو ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی تھی۔

پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا

لاہور انتظامیہ نے سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ کر دیا ہے گزشتہ روز بھی قیمت ایک روپے بڑھی تھی، انڈوں کی فی درجن قیمت 326 روپے ہو گئی ہے۔

ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 294 روپے کلو، پرچون ریٹ 308 روپے کلو، برائلر گوشت کا فی کلو ریٹ 446 روپے ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔

ملک بھر میں مرغی کی قیمتیں مختلف ہیں، گزشتہ روز غوری ٹاؤن اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 530 روپے کلو تھی جبکہ ترامڑی اور علی پور کے علاقے میں گوشت 480 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More