یوکرین کے 42 ڈرون ایک ہی رات میں مار گرائے، روسی وزارت دفاع

اردو نیوز  |  Dec 23, 2024

روس کے فضائی دفاعی نظام نے ایک ہی رات کے دوران روس کے پانچ مختلف علاقوں پر حملہ کرنے والے یوکرین کے 42 ڈرونز کو گرا کر تباہ کر دیا ہے۔

برطانیہ کی روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی رپورٹ میں اتوار کو بتایا گیا ہے کہ 20 ڈرونز اوریول کے علاقے میں جبکہ آٹھ آٹھ  ڈرونز روستوف اور بریانسک کے علاقوں میں تباہ کیے گئے۔

وزارت نے ٹیلیگرام ایپ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا ہے روسی دفاع نے کورسک کے علاقے میں آنے والے پانچ ڈرونز اور کراسنودار کرائی کے اوپر اڑنے والا ایک ڈرون تباہ کیا ہے۔

روس کی مغربی شہر اوریول کے گورنر آندرے کلچکوف نے کہا ہے کہ ایک ڈرون مار گرائے جانے کے نتیجے میں اسٹالنوئی کون گاؤں میں موجود ایندھن کی ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایندھن کے ذخیرے میں لگنے والی آگ پر خوش قسمتی سے فوری طور پر قابو پا لیا گیا اور آگ مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے، علاقے میں کوئی جانی یا بڑا نقصان نہیں ہوا۔

ایندھن کے ذخیرے میں لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پیاوریول کے گورنر آندرے کلچکوف نے مزید بتایا کہ ’یہ دوسرا ہفتہ ہے اوریول میں ایندھن کے ذخیرے کی تنصیبات پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔‘

روستوف اور بریانسک کے علاقوں کے سربراہان نے بھی اپنی جاری کردہ رپورٹوں میں واضح کیا ہے کہ تازہ ترین ڈرون حملوں سے کوئی جانی یا بڑا نقصان نہیں ہوا۔

روئٹرز نیوز ایجنسی ان بیانات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More