’دعا ہے کہ آپ کی آںے والی زندگی شاندار ہو‘ ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا کو سالگرہ کا پیغام

اردو نیوز  |  Dec 24, 2024

پاکستان کے اولمپئن جیولن تھروور ارشد ندیم اور انڈیا کے سپرسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

دونوں ایتھلیٹس جہاں جیولن تھروو کے مقابلوں میں ایک دوسرے کے روایتی حریف بن کر سامنے آتے ہیں وہیں میدان سے باہر دونوں ایک دوسرے کے گہرے دوست ہیں۔

اسی سلسلے میں ارشد ندیم نے اپنے روایتی حریف نیرج چوپڑا کو اُن کی 27ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

ارشد ندیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے دوست اور ساتھی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’دعا ہے کہ آپ کا اگلا سال خوشیوں، کامیابی، اچھی صحت اور ہنسی سے بھرپور ہو۔‘

ایتھلیٹ نے مزید لکھا کہ ’دعا ہے کہ آپ کی آنے والی زندگی شاندار ہو۔‘ 

یہاں یاد رہے کہ اولمپکس کے مقابلے ہوں یا کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ہمیشہ ہی ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے آئے ہیں۔

رواں برس پیرس میں منعقد ہوئے اولمپکس کے عالمی مقابلوں میں ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کو شکست دیتے ہوئے جیولِن تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر اپنے ملک کے لیے چار دہائیوں بعد سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

اسی طرح نیرج چوپڑا نے 2020 میں ٹوکیو میں منعقد ہوئے اولمپکس میں جیولِن تھرو کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More