آئی سی سی نے ایک روزہ میچز میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
بیٹنگ میں بابر اعظم 795 کی ریٹنگ کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں،صائم ایوب نے ون ڈے رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی اور وہ 57 درجے ترقی سے بیٹنگ رینکنگ میں 23ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
پیپلز پارٹی 15سال سے حکومت میں ہے مگر کراچی میں پانی نہیں،مفتاح اسماعیل
محمد رضوان 3 درجہ ترقی کے بعد اکیسویں نمبر پر آ گئے،ہینرک کلاسن 8 درجہ ترقی سے 5 ویں پوزیشن پر آ گئے،فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 17 ویں پوزیشن پرپہنچ گئے۔
بالنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے،شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے،حارث روف بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے،نسیم شاہ 10 درجہ ترقی کے بعد 51 ویں نمبر پر آ گئے۔