13 ہزار تنخواہ لینے والے سرکاری ملازم پر 21 کروڑ روپے غبن کا الزام: ’ملزم نے گرل فرینڈ کو چار کمروں کا اپارٹمنٹ خرید کر دیا،‘ پولیس

بی بی سی اردو  |  Dec 27, 2024

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر سے ایک ایسا آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے جس میں ملزمان نے انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعےسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری بینک اکاؤنٹ سے 21 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم نکال لی۔

تحقیقات کے دوران حکام کو معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ملزم نے مجموعی طور پر آن لائن بینکنگ کے ذریعے سرکاری خزانے سے نکالے گئے 21 کروڑ، 59 لاکھ، 38 ہزار سے اپنے لیے بی ایم ڈبلیو سمیت لگژری کاریں جبکہ اپنی گرل فرینڈ کے لیے چار بیڈروم کا اپارٹمنٹ بھی خریدا۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر کی مدعیت مقامی پولیس نے اس معاملے کی رپورٹ درج کی تھی جس میں مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ ملزمان نے ہرش کمار انیل، یشودا شیٹی اور بی کے جیون شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ہرش کمار محکمہ سپورٹس میں عارضی ملازم تھے اور اُن کی تنخواہ 13 ہزار روپے تھی۔

یہ معاملہ کیسے سامنے آیا؟

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر ڈیپارٹمنٹ کا پرانا لیٹر ہیڈ استعمال کرتے ہوئے بینک کو سپورٹس کمپلیکس کے بینک اکاؤنٹ پر انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت کھولنے کی درخواست دی۔ اس مقصد کے لیے ملزمان نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ایک متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کا نام اور جعلی دستخط استعمال کیے۔

آن لائن بینکنگ کی سہولت کھلوانے کی غرض سے مرکزی ملزم نے اپنا فون نمبر بینک میں رجسٹر کروایا۔

مقامی پولیس کے مطابق ’ملزمان اپنے فون نمبر پر انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت کُھلوا کر رقم اپنے نجی اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر رہے تھے۔'

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے بھاری رقوم اپنی اکاؤنٹ سے دیگر اکاؤنٹس میں بھی رقم بھیجی۔

مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ملزمان نے رواں سال جولائی سے دسمبر کے درمیان رقم مختلف مواقع پر اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی تھیں۔

بی ایم ڈبلیو گاڑی، چار بیڈروم کا فلیٹ اور ہیرے جَڑا چشمہ

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مرکزی ملزم ہرش کمار نے چرائی گئی رقم سے ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی، ایک بی ایم ڈبلیو موٹر سائیکل خریدنے کے علاوہ ایک مشہور ڈیزائنر سے ہیرے جَڑا چشمہ بھی آرڈر کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اُن پیسوں سے اپنی گرل فرینڈ کے لیے چار بیڈروم کا ایک اپارٹمنٹ بھی خریدا ہے۔

ایک دوسرے ملزم یشودا شیٹی کے حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے چوری کی رقم سے 35 لاکھ روپے مالیت کی ایک ایس یو وی گاڑی خریدی ہے۔

اس کیس کے مرکزی ملزم فی الحال فرار ہے جبکہ دیگر ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔

آن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ: پڑھے لکھے پاکستانی نوجوان فراڈ کا شکار کیسے ہو رہے ہیں؟سائبر فراڈ کی انوکھی واردات: ’دو دن فون بند رہا اور پھر بینک سے 80 لاکھ روپے نکال لیے گئے‘’کبھی کبھی ذاتی تصاویر بھی بھیجتی تھی‘: فرضی خاتون کی محبت جو بزرگ شخص کو سڑک پر لے آئی’پیسہ ڈبل کرنے کا جھانسہ‘: آسام میں سٹاک ٹریڈنگ کے نام پر ’اربوں روپے کا فراڈ‘، اداکارہ گرفتاربرطانیہ میں نوکری کا فراڈ اور پاکستانی ایجنٹ: ’اس نے کہا آپ میری بہنوں جیسی ہیں، زیادہ پیسے نہیں لوں گا‘آن لائن فراڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے گنوانے والی خاتون: ’میں ہر وقت خوف میں رہتی ہوں، ان کے پاس میری تمام تفصیلات ہیں‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More