امریکہ، ٹرمپ کابینہ ارکان کو توثیق سے قبل سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ ارکان کو توثیق سے قبل سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز جو کہ وائٹ ہاؤس کی نئی چیف آف اسٹاف ہوں گی، انہوں نے کابینہ کے نامزد افراد کو میمو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے نئے کونسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

بیلجیئم ڈسپوزیبل ای سگریٹ پر پابندی عائد کرنے والا پہلا یورپی ملک

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کونسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن کومنتخب کیا ہے۔

سوشل میڈیا پرایک بحث چلی تھی جس میں ایلون مسک اور وویک رام سوامی شریک تھے، دونوں نے ایچ ون بی ویزا کا دفاع کیا تھا جبکہ اسٹیو بینن سمیت ٹرمپ کے کئی دیگر قریبی ساتھیوں نے اس معاملے کی مخالفت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More