نئے سال کے آغاز پر بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کیلئے بری خبر

سچ ٹی وی  |  Jan 01, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔

جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جبکہ انگلینڈ کے ہی ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت ک یشسوی جیسوال ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔

 

پاکستان کے سعود شکیل اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تین، تین درجے ترقی کے بعد بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر آگئے۔

جبکہ کمنڈو مینڈس، جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما اورنیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دو، دو درجے تنزلی کے بعد بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دو درجہ تنزلی کے بعد 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

 

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز ایک، ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

جنوبی افریقا کے کیگیسو رباڈا دو درجہ تنزلی کے بعد چوتھے، جنوبی افریقا کے مارکو جینسن چھ درجہ ترقی کے بعد پانچویں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری، آسٹریلیا کے نیتھن لائن، سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا، پاکستان کے نعمان علی اور بھارت کے رویندرا جڈیجا ایک، ایک تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 18ویں پوزیشن پر آگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More