رات کے وقت شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم2،موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک،موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔
موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئےبند کیا جاتا ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔