خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور عسکری حکام شرکت کریں گے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہونگے۔

81ماہ کے بعدپہلی بار مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآگئی

اجلاس کل سوا 12بجے ہوگا،6نکاتی ایجنڈے پر غور اورمنظوری دی جائیگی،کونسل کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے حوالے سےحکمت عملی پر بریفنگ دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل اکنامک زونز کی کارکردگی، نیشنل منرل ہارمنائزیشن پالیسی پر متعلقہ وزارتوں کی بریفنگ ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More