جدہ قونصلیٹ کی عمارت تعمیر کے ٹھیکہ معاملے پر انکوائری کا حکم

ہم نیوز  |  Jan 01, 2025

جدہ قونصلیٹ کی عمارت تعمیر کے ٹھیکہ  کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔

پچھلے مہینے پاکستان جدہ قونصلیٹ عمارت کی تعمیر کے ڈھائی ارب روپے کے ٹھیکے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

81ماہ کے بعدپہلی بار مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآگئی

پاکستان جدہ مشن نے اربوں روپے کے ٹھیکے کیلئے وزارت خارجہ کو حتمی منظوری کیلئے دو فرم کے نام دیے تھے،چھ فرم نے بولی میں حصہ لیا تھا،کم بولی دینے والی فرم نے ٹھیکے میں گڑبڑ کا الزام لگایا تھا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے، ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تنازعہ بولی میں حصے لینے والی پارٹیوں میں تھا۔

مری معاہدہ 2008برقرار رہے گا ،کرم امن معاہدے کا متن سامنے آگیا

مشن بلڈنگ تعمیر کے ٹھیکے کیلئے ٹینڈرز ہوچکا ہے،سعودی حکام نے پاکستانی سفارتخانہ کو جدہ میں جلد اپنی عمارت تعمیر کرنے کا نوٹس دے رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More