لندن کے پہلے پاکستانی نژاد مسلمان میئر صادق خان کو ’سر‘ کا خطاب دیے جانے پر برطانیہ میں تنقید کیوں؟

بی بی سی اردو  |  Jan 02, 2025

PA Media

لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان، جو اب ’سر صادق خان‘ کہلائے جائیں گے، ان برطانوی سیاست دانوں کی فہرست میں شامل تھے جنھیں نئے سال کے موقع پر اس خطاب سے نوازا گیا تاہم قدامت پسند یعنی کنزرویٹیو ان کو ملنے والے اعزاز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایک جانب جہاں پاکستانی نژاد صادق خان نے یہ اعزاز ملنے کے بعد کہا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے‘ وہیں سینئر کنزرویٹیو سیاست دانوں، بشمول کرس فلپ نے اسے ’ناکامی کا انعام‘ قرار دیا۔

تاہم سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے سر صادق خان کو مبار باد دی اور کہا کہ انھیں اس بات پر فخر ہے کہ ’برطانیہ ایسی جگہ ہے جہاں آپ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے ہو کر بھی اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ 1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے نقل مکانی کر کے برطانیہ آئے تھے۔ ان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے اور ان کی ابتدائی پرورش کونسل کی جانب سے فراہم کردہ فلیٹ میں ہوئی تھی۔

سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے یہ بھی کہا کہ ’صادق خان کی متعارف کردہ پالیسیوں نے لندن کی فضا کو صاف کرنے میں مدد دی، انھوں نے سکولوں میں مفت کھانے کا انتظام کروایا اور مکانات تعمیر کروائے۔‘

تاہم دوسری جانب کرس فلپ نے تنقید کرتے ہوئے لندن میں بڑھتے ہوئے جرائم کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ’مکانات کی تعمیر کا ہدف پورا نہ کرنا صادق خان کی ناکامیوں میں شمار ہوتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ صادق خان کے دور میں لندن میں چھریوں کی مدد سے ہونے والے جرائم میں 61 فیصد اضافہ ہوا، کونسل ٹیکس میں 70 فیصد اضافہ ہوا اور ’لوگوں کو اس بات پر غصہ ہونے کا حق حاصل ہے کہ ان ناکامیوں پر انعام دیا جا رہا ہے۔‘

PA Media

انھوں نے الزام لگایا کہ ’ناکام صادق خان کو انعام دے کر وزیر اعظم نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ لیبر جماعت کے لہے ملک بعد میں اور پارٹی پہلے آتی ہے۔‘

بی بی سی نے کنزرویٹیو جماعت سے رابطہ کیا ہے تاکہ کرس فلپ کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کا ذریعہ معلوم کیا جا سکے۔

پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری بار میئر لندن منتخب، ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟جمی کارٹر کا پاکستان کے جوہری پروگرام پر دباؤ اور ’مرجھائے تعلقات‘ سے اولین دوست بننے تک کا سفرچوہوں سے لڑائی، خفیہ ایجنٹ بننے کا شوق اور دھوکہ دینے کی صلاحیت: غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے پوتن روس کے طاقتور صدر کیسے بنےلندن میں کروڑوں روپے کے زیورات غائب: چور کا سراغ لگانے میں مدد کرنے والے کو 15 لاکھ پاؤنڈ تک انعام دیا جائے گا

تاہم صادق خان کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کی توقع تھی کہ کنزرویٹیو ان پر تنقید کریں گے۔ انھوں نے پی اے نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر انھوں نے نئے سال پر کوئی نیا عہد نہیں کیا تو پھر یہ آخری بار نہیں ہے کہ وہ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں۔‘

صادق خان کون ہیں؟

1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے نقل مکانی کر کے برطانیہ آئے تھے۔ ان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے اور ان کی ابتدائی پرورش کونسل کی جانب سے فراہم کردہ فلیٹ میں ہوئی تھی۔

صادق خان نے ایک عام سرکاری سکول میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

ڈگری حاصل کر کے وہ انسانی حقوق کے وکیل بنے اور لندن کی میٹروپولیٹن کے خلاف نسلی تعصب کے مقدمات کی پیروی کرتے رہے۔ نیشن آف اسلام نامی تنظیم کے لوئس فرح خان پر پابندی ہٹائے جانے میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔

PA Media

اپنی سیاسی زندگی کا آغاز انھوں نے سنہ 2005 لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر جنوبی لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے انتخاب میں حصہ لے کر کیا۔

انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے وہ جلد ہی برطانوی دارالعوام میں قائد ایوان جیک سٹرا کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکریٹری مقرر ہو گئے۔

وہ برطانوی پارلیمان میں ’فرنٹ روز‘ یا حزب اقتدار کی پہلی نشستوں پر بیٹھنے والے پہلے مسلمان رکن پارلیمان تھے۔ انھوں یہ اعزاز لوکل گورنمنٹ اور ڈپارٹمنٹ آف کمیونیٹز کے وزیر کے طور پر حاصل کیا۔ بعد ازاں وہ وزیر ٹرانسپورٹ بھی رہے۔

انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے وہ جلد ہی برطانوی دارالعوام میں قائد ایوان جیک سٹرا کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکریٹری مقرر ہو گئے۔

حزب اختلاف کے رکن پارلیمان کی حیثیت سے وہ شیڈو وزیر انصاف رہے اور انھوں نے حکومت کی طرف سے لیگل ایڈ کے نظام میں اصلاحات کے خلاف بھی مہم چلائی۔

پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری بار میئر لندن منتخب، ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟جمی کارٹر کا پاکستان کے جوہری پروگرام پر دباؤ اور ’مرجھائے تعلقات‘ سے اولین دوست بننے تک کا سفرچوہوں سے لڑائی، خفیہ ایجنٹ بننے کا شوق اور دھوکہ دینے کی صلاحیت: غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے پوتن روس کے طاقتور صدر کیسے بنےلندن کے میئر صادق خان پاکستان کے دورے پرپیپسی میں زہر دینے سے لاش شاہی محل کے قالین میں لپیٹنے تک: حفیظ اللہ امین کو قتل کرنے کے روسی مشن کی کہانیفائز عیسیٰ کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کا احتجاج: ’حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More