میری بیٹی کو نظر لگ جائے گی۔۔ زارا نور بچی کی تصویر شئیر کرنے والوں پر سخت برہم! لوگوں سے کیا درخواست کردی؟

ہماری ویب  |  Jan 03, 2025

"اگر میں نے اپنی بیٹی کی تصویر خود نہیں دکھائی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اسے پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں، اس کے باوجود کچھ لوگ اس کا احترام نہیں کررہے"

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس، جنہوں نے اپنے شوہر اسد صدیقی سے 2017 میں شادی کی تھی، حال ہی میں اپنی بیٹی کے چہرے کی غیر ارادی طور پر منظر عام پر آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ زارا نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ چھپانا چاہتی تھیں اور اس فیصلے کے پیچھے ان کی خواہش تھی کہ بچی کو نظر نہ لگے۔

مارچ 2024 میں زارا اور اسد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد زارا نے بچی کی تصویر کو عوامی طور پر شیئر کرنے سے اجتناب کیا۔ تاہم، حالیہ دنوں میں اپنے بھائی احمد عباس گل کی شادی کی تقریبات میں ایک ویڈیو میں زارا کی بیٹی کا چہرہ دکھائی دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر بحث شروع ہوگئی۔

اس ویڈیو میں ننھی نور جہاں اونی ٹوپی اور گرم لباس میں ملبوس اپنی ماں کی گود میں خوشی سے کھیل رہی تھی۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی خوشی کی لہر دوڑادی اور صارفین نے بچی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

تاہم، زارا نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے لکھا، "اگر میں نے اپنی بیٹی کی تصویر خود نہیں دکھائی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اسے پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہوں، اس کے باوجود کچھ لوگ اس کا احترام نہیں کررہے۔"

اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ "براہِ مہربانی میری بیٹی کی ویڈیوز پوسٹ کرنا بند کردیں اور اگر آپ نے پہلے سے شیئر کی ہیں تو انہیں ڈیلیٹ کردیں۔"

زارا کا یہ پیغام واضح طور پر ان کی بیٹی کی پرائیویسی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اور انھوں نے مداحوں سے احترام کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More