ہماری ویب | Jan 04, 2025
اداکارہ نیلم منیر کی مایوں کی تقریب کی ایک دلکش ویڈیو نے انسٹاگرام پر دھوم مچا دی ہے۔ ویڈیو میں نیلم کو مایوں کے روایتی لباس میں فیملی اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ قوالی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خوبصورت منظر میں نیلم صوفے پر سکون سے بیٹھی ہیں اور مشہور قوالی "بول کفارہ کیا ہوگا" کو گہرائی سے سنتی نظر آ رہی ہیں، جبکہ ان کے اہلِ خانہ ہونے والی دلہن کو مکمل پروٹوکول دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
مایوں کی تقریب کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، اور مداحوں نے دل کھول کر اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے نیلم کو شادی کے نئے سفر پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)
A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)
دلچسپی یہیں ختم نہیں ہوتی، حالیہ دنوں میں دبئی کے ایک نجی سیلون کی جانب سے نکاح برائیڈ کی دھندلی ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس پر مداحوں نے فوراً دلہن کو نیلم منیر قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ شاید اداکارہ نے خاموشی سے اپنے نکاح کی تقریب منعقد کر لی ہے۔ البتہ گزشتہ روز نیلم منیر نے دبئی میں دلہا کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More