7 ماہ کی حاملہ تھی جب پھٹے کپڑوں کے ساتھ باہر پھینکا گیا۔۔ جگن کاظم پہلی بار بڑے بیٹے کے مسائل پر بول پڑیں

ہماری ویب  |  Jan 04, 2025

"میں 7 ماہ کی حاملہ تھی جب میرے سابق شوہر نے مجھے پھٹے کپڑوں کے ساتھ اپارٹمنٹ سے باہر پھینک دیا۔ اللہ ان لوگوں کو زندگی دے جنہوں نے میرے اوپر چادر ڈال کر میری مدد کی،" اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے کربناک لمحوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا۔

انہوں نے مزید کہا، "وہ وقت بھی گزر گیا، میرا بیٹا حمزہ اب 18 سال کا ہوچکا ہے۔ الحمدللہ، فیصل (میرے دوسرے شوہر) نے جس محبت اور خلوص سے حمزہ کی پرورش کی، وہ قابلِ ستائش ہے۔"

اپنے ماضی کی تلخیوں کو یاد کرتے ہوئے جگن نے کہا، "میں اکثر رات کو چیخوں کے ساتھ جاگ جاتی تھی، اور فیصل حیران ہو کر پوچھتے تھے کیا ہوا ہے؟ میرے اردگرد کے لوگ ایسی باتیں کرتے تھے جو میرے لیے ناقابلِ برداشت تھیں۔ میں موت سے نہیں ڈرتی، لیکن ذلت کے ساتھ مرنا مجھے خوفزدہ کرتا ہے۔"

جگن نے اپنی تکلیف دہ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "اس وقت مجھے لگتا تھا جیسے میرا ذہن ٹھیک نہیں ہے۔ آج جب میں وہ لمحے یاد کرتی ہوں، تو دل سے شکر ادا کرتی ہوں کہ میں اس کرب سے نکل آئی۔"

اپنی گفتگو میں انہوں نے خواتین کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا، "اگر کوئی عورت مشکل میں ہے اور میں اس کی مدد کرسکتی ہوں، تو میں ضرور کروں گی۔ سب سے پہلے اپنے ذہنی مسائل سے باہر نکلو، کچھ کرو، اپنے بچوں کے لیے آگے بڑھو۔ رونے دھونے سے کچھ نہیں بدلتا۔"

اپنے بیٹے حمزہ کی انزائٹی پر بات کرتے ہوئے جگن نے کہا، "جب ایک بچہ اپنی پریشانی بیان کرے اور ہم اس کی نہ سنیں، تو وہ کہاں جائے گا؟ ایسی صورتحال میں اکثر بچے منشیات جیسے راستے اختیار کرتے ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ حمزہ کی ہر ممکن مدد کروں تاکہ وہ اس مسئلے سے نکل سکے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More