پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کیلئے اسپنرز کھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کیلئے ایسی پچز بنائی جائے گی جس میں اسپنرز کے ذریعے کالی اندھی کو شکار کیا جا سکے۔
میں ابھی کہیں نہیں جارہا، روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید
اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے، اس سے قبل ساجد خان کو جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز سےباہر کردیا گیا تھا۔
انکی جگہ فاسٹ بالرکو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سائیڈ میچز اور ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔