چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 05, 2025

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے قومی مرکٹر صائم ایوب کو علان کے لیے فوری طور پر لندن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب سے خود بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اور ان کی خیریت دریافت کی۔

محسن نقوی نے صائم ایوب کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ جبکہ صائم ایوب کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ بھی طے کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج کے سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ممریز نے صائم ابوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دیں ہیں۔ صائم ایوب زیردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کا صائم ایوب کو ٹیلیفون ، چوٹ کے بارے میں دریافت کیا

محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب کو پہلے دستیاب فلائٹ کے ذریعے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے۔ اور ان کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ صائم ایوب کے علاج کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ امید ہے کہ صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی سے قبل مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے پہلےی روز انجرڈ ہو گئے تھے۔ فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کے دائیں پاؤں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More