ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس، پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد

ہم نیوز  |  Jan 07, 2025

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد کر دی۔

احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ پر فرم جرم عائد کر دی گئی۔

پرویز الہیٰ نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئین واضح ہے کہ ایگزیکٹو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ

عدالتی اسٹاف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی۔ پرویز الہیٰ نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیئے۔

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو 9 مئی 2023 کو ہونے والے ہنگاموں کے بعد کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

پرویز الہیٰ کو یکم جون 2023 کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے انہیں لاہور کی رہائشگاہ سے ترقیاتی منصونوں میں مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More