چین میں زلزلے کے آفٹر شاکس

سچ ٹی وی  |  Jan 08, 2025

چین کے علاقے تبت میں تباہ کن زلزلے کے بعد آفٹر شاکس جاری ، ہلاکتوں کی تعداد126 تک پہنچ گئی ۔ بدترین زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اب تک 126 افراد ہلاک ہوچکے، 186 زخمی ہیں، 46 ہزار شہری پناہ گزین کیمپوں میں منتقل ہوگئے، ایک کارگو طیارہ، دو ہیلی کاپٹرز اور 14 ہزار اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

چین کے علاقے تبت میں تباہ کن زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، چینی فوج بھی ریسکیو مشن پر تبت پہنچ گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق 14 ہزار امدادی کارکن ریسکیو مشن میں مصروف ہیں، چینی حکومت نے وائی 20 کارگو طیارہ اور 3 ہیلی کاپٹرز ریسکیو کیلئے مختص کردیئے، 407 افراد کو مختلف علاقوں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ 

ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونیوالے 46 ہزار متاثرین پناہ گزین کیمپوں میں منتقل ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق 6.8 شدت کے زلزلے سے ڈنگری کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، آفٹر شاکس کے باعث علاقے ابھی دوسرے روز بھی خوف کا ماحول ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More