خاتون صحافی کی پیٹ کمنز سے دلچسپ گفتگو وائرل

سچ ٹی وی  |  Jan 08, 2025

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا نام حال ہی میں ختم ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں اپنی ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار جیت دلانے کے بعد اب تک کے عظیم آسٹریلوی کپتانوں میں شامل ہوگیا ہے۔ سیریز کے دوران براڈکاسٹرز سے گفتگو میں پیٹ کمنز نے دلچسپ گفتگو کی۔

خاتون صحافی نے کہا 'بھارت میں آپ کی بہت بڑی فین فالوونگ ہے، خاص طور پر خواتین آپ کی مداح ہیں، بہت سی خواتین کو آپ پر کرش ہے یہاں تک کہ مجھے اور میری بیسٹ فرینڈ کو بھی'۔

صحافی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا 'میری بیسٹ فرینڈ نے مجھے میسج کیا جس میں اس نے کہا کہ تم پیٹ کمنز سے ملاقات کرنے والی ہو، تم کس قدر خوش قسمت ہو، مجھے تم سے جلن محسوس ہورہی ہے، ظاہر ہے سب کو علم ہے کہ آپ شادی شدہ ہیں لیکن پھر بھی آپ خواتین سے ملنے والی توجہ کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں؟'

جواب میں آسٹریلوی کپتان نے کہا 'مجھے اس حوالے سے کچھ نہیں پتہ، میں حیران ہوں کہ میں تو صرف اپنا کام کرتا ہوں'۔

خاتون نے دوبارہ پوچھا کہ 'کیا آپ کو اس بارے میں علم تھا؟'، جواب میں کرکٹر نے کہا 'جی مجھے معلوم ہے کہ بھارت میں میرے بہت مداح ہیں، ہوٹل میں ٹیم کے ساتھ ہونے کے سبب میری مداحوں سے زیادہ بات چیت نہیں ہو پاتی'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More