قومی ائیر لائن پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازیں 4 سال بعد بحال ہو گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس کے لئے روانہ ہو گی، مسافر ناشتہ پاکستان اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرپہنچ چکا ہے ، پرواز پی کے 749 آج دن بارہ بجے اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی۔
ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا،پاکستان ائیر لائن کی پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔