ٹرمپ نے ٹک ٹاک صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

سچ ٹی وی  |  Jan 20, 2025

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان میں کہا کہ وہ آج (20 جنوری) کو حلف اٹھانے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی بحال کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔ میں چاہوں گا کہ جوائنٹ وینچر میں امریکا کو 50 فیصد ملکیت حاصل ہو۔ ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا جائے گا کہ ٹک ٹاک کو بند ہونے سے روکنے والی کسی بھی کمپنی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

نومنتخب امریکی صدر کے اعلان کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ ٹاک ٹاک کے اعلی حکام نے پابندی ختم کرنے پرٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ امریکا میں قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر ٹک ٹاک کا قانون نافذ العمل ہونے سے قبل ہی ٹک ٹاک کو بند کردیا گیا تھا اور 170 ملین امریکی صارفین ٹک ٹاک کے استعمال سے محروم ہوگئے تھے۔ اس سے قبل امریکی حکام نے خبردار کیا تھا کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی وجہ سے امریکیوں کی حساس معلومات خطرے میں ہیں۔

2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر یہ کہہ کر پابندی عائد کی تھی کہ یہ کمپنی امریکیوں کی ذاتی معلومات چینی حکومت کے ساتھ شیئر کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More