حماس کی جانب سے تین یرغمالی خواتین کی رہائی کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو ہلال احمر کی ٹیم نے اسرائیل کی عوفر جیل سے مغربی کنارے تک پہنچایا۔ رہائی پانے والے فلسطینیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد ، اسرائیلی فوج کا رفح سے انخلاء شروع
حماس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا اگلا تبادلہ 25 جنوری کو ہو گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق قیدیوں کے تبادلے میں غزہ سے 4 یرغمالی رہا کئے جائیں گے۔
دوسری جانب جنگ بندی شروع ہونے پر غزہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔