پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک

ہم نیوز  |  Jan 21, 2025

اسلام آباد: عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے جون 2024 کے مقابلے 0.5 فیصد بہتری ظاہر کر دی ہے۔ اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں پاکستان میں سب سے کم شرح نمو رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اور اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

بھارت 6.7 فیصد، بھوٹان 7.2 فیصد، مالدیپ میں 4.7 فیصد، نیپال 5.1 فیصد، بنگلہ دیش 4.1 فیصد اور سری لنکا میں 3.5 فیصد گروتھ کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے بعد سیاسی عدم استحکام میں کمی ہوئی ہے۔ جبکہ پاکستان میں زرعی اور صنعتی شعبے کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے۔ مستحکم کرنسی اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے میکرو اکنامک استحکام نظر آیا۔ اور مہنگائی میں کمی کے بعد مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں کمی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

عدم استحکام میں کمی سے کاروبار اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ آئندہ مالی سال پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں فی کس آمدن کم رہ سکتی ہے۔ پاکستان، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں نوجوانوں میں بے روزگاری زیادہ ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام پر مکمل کاربند رہنا ہو گا۔ اور پروگرام پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں معاشی سرگرمیوں پر اثر پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More