یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کے تمام سٹورز کھلے ہیں اور صارفین کو معیاری اشیاء خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کارپوریشن کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی بنائی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ پر پاکستان کا نام بطور میزبان لکھا ہوگا،بی سی سی آئی کی تصدیق
کمیٹی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز، ملازمین، رمضان ریلیف پیکیج اور اثاثہ جات کے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی۔
رپورٹ کو منظوری کے لئے وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس کے بعد اس کا فیصلہ ہوگا،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام سٹورز کھلے ہیں اور صارفین کو معیاری اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
عمران خان ڈیل کے منتظر ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
ترجما ن نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی بھی زیر غور ہے جو بہت جلد منظور ہو جائے گی۔عوام بغیر کسی دقت کے یوٹیلیٹی سٹورز پر معیاری خریداری کے لئے تشریف لائیں اور رعایتی نرخوں سے فائدہ اٹھائیں۔