سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم اہم قومی کھلاڑی نکلا، پولیس کا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Jan 22, 2025

بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا تھا۔

مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے جب کہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا تاہم اب انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کا بتانا ہے کہ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا تعلق بنگلا دیش سے ہے، ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے وہ بنگلا دیش میں قومی سطح پر پہلوان تھا۔

پولیس کے مطابق یہ ہی وجہ ہے کہ ملزم نے اپنی جمسانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیف علی خان پر متعدد حملے کیے جس سے اداکاربری طرح زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر اس سے پہلے بھی ہیرے کی ایک انگوٹھی چوری کرنے کا الزام ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More