جنوبی افریقہ کی ٹیم کی طرف سے دوبارہ کھیل سکتا ہوں ، اے بی ڈی ویلیئرز

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

2021 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 41 سالہ کھلاڑی ڈی ویلیئرز نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ گرائونڈ میں ایکشن میں آنا چاہیے۔

آئی پی ایل میں مہنگی بولی ، کیا مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز اس معیار کے ہیں ؟ اے بی ڈی ویلیئرز

جنوبی افریقی اسٹار کا کہنا ہے کہ مجھے احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جا کر پھر سے پریکٹس شروع کر دوں ، اگر میں دوبارہ کھیل کر محظوظ ہوا تو پھر آئی پی ایل یا جنوبی افریقہ کی ٹیم کی طرف سے کھیل سکتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More