ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ہم نیوز  |  Jan 24, 2025

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کاامکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرداورخشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

لاہور، ٹیکس چوری روکنے کیلئے محکمہ ایکسائز کا اہم فیصلہ

خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More