حماس آج مزید 4 اسرائیلی خواتین، اسرائیل 90 فلسطینی قیدی رہا کریگا

ہم نیوز  |  Jan 25, 2025

حماس آج مزید 4 اسرائیلی خواتین کو رہا کرے گی، اسرائیل کی جانب سے 90 فلسطینی قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔

ترجمان حماس  کے مطابق 4 اسرائیلیوں کے بدلے مزید 90 فلسطینیوں کی رہائی آج ہوگی، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

جنگ بندی کے باوجود مقبوضہ کنارے اسرائیلی جارحیت، 2 فلسطینی شہید

4 اسرائیلی مغوی خواتین کے نام اسرائیلی فوج کی سپاہی لیری الباگ، ڈینئیل گلبوا، کرینہ ایریف اور نما لیوی شامل ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں صاف پانی کا واحد پلانٹ تباہ کردیا، جنین میں منگل سے اب تک 14 فلسطینی شہید، 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ،حماس نے 3اسرائیلی قیدی ریڈ کراس کے حوالے کر دیئے

عرب میڈیا کے مطابق جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگادی، عرب لیگ اور یواے ای کی جنین میں اسرائیلی آپریشن کی شدید مذمت کی ہے۔

انروا کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں سردی سے7 بچے شہیدہوئے، اقوام متحدہ نے  کہنا ہےکہ غزہ میں جمعہ کے روز339 امدادی ٹرک داخل ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More