خیبر پختونخوا حکومت کا سینئر سیٹزن کلب قائم کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 27, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے سینئر سٹیزن کلب قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلب میں 58 سال سے زائد عمر کے افراد کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلا سرکاری سطح پر سینئر سٹیزن کلب قائم کیا جا رہا ہے، فزیبیلٹی رپورٹ اور پی سی ون تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔

پشاور ہیلتھ سٹی منصوبہ،لائف انشورنس پروگرام متعارف ،خیبر پختونخوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ ابتدائی طور پرسینئر سٹیزن کلب کا آغاز پشاور سے کیا جائیگا، تمام سینئر سٹیزن کو کلب میں مفت طبی امداد فراہم کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کلب میں کھانے پینے، ان ڈور گیمز، جیم اور سیلون کی سہولیات ہوں گی ، کلب میں رہائشی کمرے بھی بنائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More