کس نے منع کیا، وہ ڈیل کریں یا سیاست ان کی مرضی، خورشید شاہ

ہم نیوز  |  Jan 29, 2025

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی ہے۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔

پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے باعث اجلاس ملتوی ، مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی ، ایاز صادق

انہوں نے کہا کہ امن وامان حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکوئوں کے خلاف شکارپور، کشمور میں سخت آپریشن چل رہا ہے امید ہے بہتری آئے گی۔

انہوں نے  مزید کہا کہ پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، ہم کہتے ہیں کہ پانی کے حوالے سے 91 کے معاہدے میں تمام صوبوں کا اتفاق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More