پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخی بلند پر پہنچ گئی ہے۔
پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت تین لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے، آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 1346 روپے کا اضافہ ہوا۔
اس اضافے کے بعد سونا 3 لاکھ 46 روپے تولہ ہو گیا۔ سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے عام عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔
پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے ، فچ کی رپورٹ
10 گرام سونے کے نرخ میں 1154 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں دس ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 2869 ڈالر کا ہو گیا ہے۔