’قبول ہے‘، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ میں نکاح

اردو نیوز  |  Feb 14, 2025

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے اداکار گوہر رشید سے مکہ مکرمہ میں نکاح کر لیا ہے۔

کبریٰ خان نے گوہر رشید کے ساتھ اپنے نکاح کی تصدیق جمعے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کی۔

اپنی پوسٹ میں کبریٰ خان نے بتایا کہ انہوں نے گوہر رشید کے ساتھ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سائے میں نکاح کر لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اللہ کی کرسی کے نیچے، 70 ہزار فرشتوں کو گواہ بنا کر، اللہ کی باران رحمت ہم پر برس رہی تھی، قبول ہے۔‘

کبریٰ خان نے گوہر رشید کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

پہلی تصویر میں دونوں میاں بیوی خانہ کعبہ کے غلاف پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔

جبکہ دوسری تصویر میں دونوں احرام کی حالت میں مطاف میں موجود دکھائی دیتے ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اس سے قبل اس جوڑی نے نکاح کا جشن بھی منایا تھا اور پاکستان میں تقریب رکھی گئی تھی جس میں دونوں اطراف سے قریبی دوستوں اور شوبز حلقوں نے شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ کبریٰ خان الف، صںف آہن، ہم کہاں کے سچے تھے، میری تنہائی، سنگ ماہ اور ابھی جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہے۔

دوسری جانب اُن کے شوہر گوہر رشید نے من مائل، مجھے جینے دو، راز الفت، عشقیہ، من جوگی جیسے ڈراموں میں کام کر رکھا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More