چیپمئنز ٹرافی کے پہلا میچ، پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے متعلق اہم انکشاف

سچ ٹی وی  |  Feb 17, 2025

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی2025 کے پہلے میچ کیلیے قومی ٹیم نے کمر کس لی۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کیلیے کراچی میں قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔ میگاایونٹ میں شریک 8 میں سے 4 ٹیمیں شہر قائد میں موجود ہیں، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ کھیلاگیا۔

جنوبی افریقہ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے شام کو اوول گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اس موقع پر قومی کرکٹر نے بھرپور انداز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، جسمانی ورزشوں سے اغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی اور بعد میں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ میں خامیوں کو درست کرتے ہوئے بہتری لانے کی کوشش کی گئی۔

تاہم قومی کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد نے آرام کو ترجیح دیتے ہوئے پریکٹس میں شرکت نہیں کی۔

دوسری جانب انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر حارث روف بتدریج بہتری کی جانب مائل ہیں اور انہوں نے اتوار کو ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔

پیرکو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور پاکستان شاہینز کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی سی سی حکام پی سی بی کے ذمہ دار ان کے ساتھ مل کر مختلف اقدامات میں مصروف ہیں، وی وی آئی پی کی حیثیت سے ریاستی مہمانوں کا درجہ پانے والی ٹیموں کے لیے سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More