ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کردیا

سچ ٹی وی  |  Feb 17, 2025

ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر دونوں ممالک کو خبردار کردیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کیا ہے اور وہ اس دفاع کو جاری رکھنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام جاری ہے اور یہ تین دہائیوں سے پرامن ہے جب کہ این پی ٹی ممبر ہونے کی بنیاد پر ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی حال میں اپنے ایٹمی پروگرام پر کوئی کمزوری نہیں دکھائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے ایٹمی مقاصد کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More