معروف کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

سچ ٹی وی  |  Feb 17, 2025

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

دونوں کی شادی 12 سال قائم رہی اور دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

ڈومنی اور سو نے پوسٹ میں لکھاکہ بہت سوچ و بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں اور ہمیں دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ اس نازک وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال کیا جائے۔

خیال رہے کہ جے پی ڈومنی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے 46 ٹیسٹ میں نمائندگی کی اور 2103 رنز 42 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 199 ون ڈے میں 5117 رنز اور 69 وکٹیں جبکہ 81 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1934 رنز اور 21 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More