چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اورامریکہ کے درمیان پل کاکرداراداکرسکتاہے۔
میونخ سیکیورٹی کانفرنس کےموقع پربلاول بھٹوزرداری نےانٹرویو د یتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ہم نے امریکہ اورچین کے درمیان پل کاکردارادا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے1.6 ارب ڈالر کی منظوری
انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چین امریکا مسابقت میں پاکستان کی پوزیشن مختلف ہے، پاکستان موجودہ تقسیم بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کرے گا،امریکی صدرٹرمپ ڈیل میکرہیں۔
دوسری جانب امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
ورلڈ افیئرکونسل آف نیو ہیمپشائر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ سمیت تمام سرکردہ اقوام کا مشترکہ ہدف خطے میں امن اورسلامتی ہے، بھارت کی ترجیح بھی پُرامن پڑوسی کی ہونی چاہیے۔