پشاور میں بین الاقوامی پلاسٹک سرجنز کی سالانہ کانفرنس،جدید ترین طریقوں پر تبادلہ خیال

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز (PAPS) کی جانب سے 13 سے 16 فروری 2025 تک پشاور میں 29ویں سالانہ بین الاقوامی پلاسٹک سرجری کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے 50 سے زائد ماہرین اور 350 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ چار روزہ کانفرنس میں پلاسٹک سرجری کے جدید ترین طریقوں اور تکنیکوں کا تبادلہ کیا گیا۔

کانفرنس کا آغاز تین پری کانفرنس ورکشاپس سے ہوا، جن میں کلیفٹ سرجری، ہائپو اسپیڈیالوجی سرجری اور سپر مائیکرو سرجری کے موضوعات پر سیشنز شامل تھے۔ ان سیشنز کی قیادت بین الاقوامی سطح کے ماہرین نے کی،

کلیفٹ سرجری ورکشاپ کے لیے پروفیسر برائن سومرلڈ (یو کے)،پروفیسر تیمور البلوشی (عمان) اور نیل بریلی (یو کے)،ہائپو اسپیڈیالوجی ورکشاپ کے لیے پروفیسر احمد طلحہ حدیدی (جرمنی)، پروفیسر سیرف اتکر (ترکی) اور پروفیسر عبید اللہ (پاکستان) ،سپر مائیکرو سرجری ورکشاپ کے لیے پروفیسر زیگانگ زو (چین)، پروفیسر ژانگ یی (چین) پروفیسر یانگ یی (چین) اور ڈاکٹر منصور خان (پاکستان) شامل تھے۔

697 سرکاری ملازمین، افسران کیخلاف 10 ارب کی مبینہ کرپشن انکوائریوں کا انکشاف

کانفرنس میں  پروفیسر زیگانگ ژو نے خصوصی پریزنٹیشن دی جس میں انہوں نے الزائمر اور پارکنسن کی بیماریوں کے علاج میں لمفیٹک سرجری کے استعمال کے امکانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موضوع پر ان کی تحقیق نے شرکاء میں گہری دلچسپی پیدا کی۔

کانفرنس میں برن سرجری، جمالیاتی سرجری، اور چھاتی کی سرجری پر سیشنز بھی پیش کیے گئے، جن کا انعقاد ایک معزز پینل نے کیا جن میں مسٹر خالد خان (بیلفاسٹ، آئرلینڈ)، مسٹر ریاض ملک (یو کے)، مسٹر عمر احمد (یو کے)، مسٹر اظہر ملک (یو کے)، مسٹر سیاران او بوائل (آئرلینڈ) اور مسٹر عابد راشد شامل تھے۔ پروفیسر Emre Hocaoglu (Turkiye) اور پروفیسر مارک فشر (USA) نے اپنے وسیع علم اور جراحی کی مہارت کا اشتراک کرکے پروگرام کو مزید تقویت بخشی۔

ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملوں کا انکشاف

پاکستان کے معروف پلاسٹک سرجنز، جن میں پروفیسر مامون، پروفیسر فرید، پروفیسر تجمل چوہدری اور پروفیسر اشرف غنیترا، پروفیسر غلام قادر فیاض شامل ہیں، نے بھی اپنی بصیرت اور مہارت کا اظہار کیا، جس سے کانفرنس کا معیار مزید بلند ہوا۔

PAPS کے صدر پروفیسر تہمید اللہ نے اس کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر نوجوان پلاسٹک سرجنز کے لیے اس کے تعلیمی فوائد پر روشنی ڈالی،انہوں نے کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانے میں انتھک کوششوں پر ڈاکٹر شادمان، ڈاکٹر قاضی امجد، ڈاکٹر ناصر حیات، ڈاکٹر وقاص حیات اور ڈاکٹر ادیبہ سمیت آرگنائزنگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پروفیسر تیمور البلوشی نے پشاور میں کرینیو فیشل سرجری سنٹر کے قیام کی پیش کش کی، جسے پاکستانی طبی برادری نے خوش آمدید کہا۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

علاوہ ازیں خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے ساتھ شراکت کر رہی ہے تاکہ برن اور پلاسٹک سرجری میں خصوصی ڈپلومہ پیش کیا جا سکے۔ یہ اعلان  کانفرنس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کیا۔

ڈاکٹر ضیا الحق نے طبی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے KMU کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے پروفیسر تحمید اللہ کی قیادت میں نوجوان پلاسٹک سرجنوں کے لیے برنز اینڈ پلاسٹک سرجری میں نرسنگ ڈپلومہ اور برن سرجری میں ایڈوانسڈ ڈپلومہ شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ منفرد پروگرام جلد شروع ہونے کی امید ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More