پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 564 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 13 ہزار 653 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 7 کروڑ 52 لاکھ 18 ہزار 15 روپے مالیت کے 34 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 860 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈآلر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔