فیصل بینک نے این ایف ای ایچ ایوارڈز جیت لیے

ہماری ویب  |  Feb 19, 2025

کراچی، 18 فروری، 2025ء: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کو 17 ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی (CSR) سمٹ 2025 میں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) کے زیراہتمام منعقد کیے گئے۔

فیصل بینک کو کئی کیٹیگری میں ایوارڈز دیئے گئے، جو اس کے ”اقدار“ پر مبنی مشن اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے جامع انداز کی عکاسی کرتا ہے۔ بینک نے پائیدار بینکاری میں مستقل طور پر قائدانہ کردار ادا کیا ہے، جس میں مالیاتی شمولیت، ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ایف بی ایل کے CSR اقدامات تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات کے ریلیف جیسے شعبوں پر محیط ہیں، جو نہ صرف قومی بلکہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے ایوارڈز وصول کرتے ہوئے کہا، ”این ایف ای ایچ کی جانب سے یہ اعزاز فیصل بینک کے پائیدار اور ذمہ دار بینکاری کے غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ جیسے جیسے ہم اپنے کاروبار میں اخلاقی اور ماحولیاتی پہلوؤں کو شامل کررہے ہیں، ویسے ویسے ہم اپنی کمیونیٹیز اور معاشی ترقی کے لیے مثبت تبدیلی لاتے جارہے ہیں۔“

ایوارڈز کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں ان اداروں کو سراہا گیا جنہوں نے سال 2024 کے دوران پائیدار کاروباری طریقوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نیشنل فورم برائے ماحولیات اور صحت (NFEH) کے زیراہتمام منعقدہ سمٹ ملک میں کارپوریٹ فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے غور و فکر کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ فورم ہر سال سماجی ذمہ داری (CSR) کے اہم مسائل پر بات چیت کرنے اور پاکستان بھر میں کمزور طبقات اور فلاحی مقاصد کے لیے وسائل کے بہتر استعمال کے طریقے تلاش کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

فیصل بینک اسلامی بینکاری کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت سماجی اثرات پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More